اہم خبریںپاکستانصحت و تعلیم

صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آشوبِ چشم کے 2 ہزار 167 نئے کیسز رپورٹ

By Editor Arshad Mahmood Ghumman

لاہور(ٹی این آئی )پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آشوبِ چشم کے 2 ہزار 167 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمۂ صحت پنجاب کے مطابق رواں سال آشوب چشم کے 4 لاکھ 26 ہزار 420 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ڈاکٹر جمال ناصر نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز صرف لاہور میں آشوب چشم کے 142 نئے مریض سامنے آئے اور رواں سال لاہور میں مجموعی طور پر آشوب چشم کے 25 ہزار 825 مریض رپورٹ ہو چُکے ہیں۔

اُنہوں نے بتایا کہ رواں سال آشوب چشم کے سب سے زیادہ مریض بہاولپور میں رپورٹ ہوئے جن کی تعداد 80 ہزار 992 ہے۔

 

ڈاکٹر جمال ناصر نے یہ بھی بتایا ہے کہ بہاولپور میں گزشتہ روز آشوب چشم کے 335، ملتان میں 131، فیصل آباد 193 اور راولپنڈی میں 43 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button