
لاہور (ٹی این آئی)لیہ اراضی سکینڈل میں اینٹی کرپشن کی بڑی کامیابی .چیرمین پی ٹی آئی کے بہنوئی احد مجید کی ضمانت خارج.احد مجید موقع سے فرار ہو گئے گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکی تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کی انکوائری میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ چیرمین پی ٹی آئی کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ خان اور بہنوئی احد مجید لیہ اراضی سکینڈل میں براہِ راست ملوث ہیں جس پر ڈاکٹر عظمیٰ خان اور احمد مجید نے سپیشل جج اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان سے ضمانت قبل از گرفتاری کروا لی تھی۔
مگر آج اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان کے جج نے دونوں جانب سے دلائل سن کر احمد مجید کی ضمانت خارج کرنے کا فیصلہ سنایا۔ اینٹی کرپشن انکوائری میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ سابق وزیراعظم کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ خان اور بہنوئی احد مجید نے غیر قانونی طور پر لیہ میں زمین مالکان سے زبردستی زمین خریدی، غیر قانونی طور پر اثرورسوخ استعمال کر کے اور سرکاری ریکارڈ میں ردوبدل کر کے زمین کا انتقال اپنے نام کروایا۔ ۔ اینٹی کرپشن ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے اینٹی کرپشن کی کرپٹ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی اور جلد لیہ اراضی سکینڈل میں ملوث احد مجید اور دیگر ملزمان کو گرفتارکرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا