اہم خبریںپاکستان

تحریک انصاف نےعمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سزا کو اعلیٰ عدالتوں میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا

Chief Editor Arshad Mahmood Ghumman

راولپنڈی (ٹی این آئی)پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے بانی تحریک انصاف عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سزا کو اعلیٰ عدالتوں میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

 

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جج صاحب نے اپنی طرف سے سوالات کیے، ہم ان سے کیا توقعات رکھیں، آئین اور قانونی طریقہ کار سے ہٹ کر کیسز کو چلایا جارہا ہےانہوں نے کہا کہ تمام کارکنان اورپی ٹی آئی سے لگاؤ رکھنے والے تحمل کا مظاہرہ کریں، ہمیں سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ پر اعتماد ہے۔

 

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ فیصلے پرکارکنان مشتعل نہ ہوں،کوئی قانون ہاتھ میں نہ لیں، ہماری توجہ الیکشن سے ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن 8 فروری کو سب کا محاسبہ ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button