
لاہور (ٹی این آئی) خوشحال پنجاب کے لئے کرپشن کا خاتمہ ناگزیر ہے پنجاب کے تمام ریجنل اور ضلعی دفاتر میں کھلی کچہریوں کے انعقاد سے کرپشن میں ملوث افراد کی نشاندہی اور انصاف فراہم کرنے کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں،وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز کے ویژن کی پاسداری کرنا اور کرپٹ عناصر کی گرفتاری کرنا ہی ہمارا مشن ہے،
ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب سہیل ظفر چٹھہ نے ٹی این آئی بین القوامی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ڈی جی نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر پنجاب کے تمام ریجنل اور ضلعی دفاتر میں کھلی کچہریوں کے انعقاد سے کرپشن میں ملوث افراد کی نشاندہی اور انصاف فراہم کرنے کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں ،
جس میں اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے ریجنل اور ضلعی افسران نے اپنے دفاتر میں کھلی کچہری لگا کر عوام کے مسائل براہ راست سنے اور موقع پر احکامات جاری کیے ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب سہیل ظفر چٹھہ نے کہا کہ خوشحال پنجاب کے لئے کرپشن کا خاتمہ ناگزیر ہے اس مقصد کے لیے ہم سب نے ملکر اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اینٹی کرپشن دفاتر میں کھلی کچہریوں کا انعقاد عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے کیا گیا ہے۔
ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ نے کہا کہ پنجاب کے تمام اینٹی کرپشن دفاتر میں روزانہ صبح 10 سے 11 بجے تک کھلی کچہریوں کا انعقاد جاری رہے گا۔ عوام بے خوف ہو کر کرپٹ عناصر اور کرپشن کی نشاندہی کریں۔ ایسے بدعنوان عناصر کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں کی جائیگی۔