اہم خبریںپاکستانشوبز

بچپن میں والد سے خوف کی وجہ سے دوری رہی: رنبیر کپورکا انکشاف

Chief Editor Arshad Mahmood Ghumman

دہلی (ٹی این آئی)بچپن میں والد سے خوف کی وجہ سے دوری رہی والدین کے درمیان اکثر لڑائی جھگڑا ہوجاتا تھا اور میں ان کی لڑائی کو سیڑھیوں سے دیکھتا تھابالی وڈ اداکار رنبیر کپور نے انکشاف کیا ہےکہ وہ اپنے والد سے انتہائی خوفزدہ رہتے تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں اداکار نے انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ بچپن میں والد سے خوف کی وجہ سے دوری رہی۔

 

اداکار نے کہا کہ میرے والد کو بہت جلدی غصہ آتا تھا لیکن وہ ایک اچھے انسان تھے، میرے والد اپنی فیملی، کام اور کھانے کے ساتھ شراب سے بھی محبت کرتے تھے اور وہ اپنے دل کی بات کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتے تھے۔

رنبیر کپور نے اپنے والدین کے تعلقات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ والدین کے درمیان اکثر لڑائی جھگڑا ہوجاتا تھا اور میں ان کی لڑائی کو سیڑھیوں سے دیکھتا تھا۔

 

اداکار کا کہنا تھا کہ سخت رویے کی وجہ سے میں نے کبھی بھی اپنے والد کی آنکھوں کا رنگ نہیں دیکھا تھا کیونکہ میں بہت خوفزدہ تھا اور گھر میں مسلسل تناؤ نے مجھ پر اثر ڈالا ہے۔

 

اداکا نے مزید کہا کہ والد نے کبھی بھی مجھ سے محبت کا اظہار نہیں کیا تھا اور وہ کبھی میرا ہاتھ نہیں پکڑ سکتے تھے، انہوں نے مجھے گلے تو لگایا لیکن وہ گلے لگانا صرف ایک تھپکی سے زیادہ نہیں تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button