اہم خبریںپاکستانصحت و تعلیم

اسسٹنٹ کمشنر شالیمار نےڈینگی ٹیموں کو فیلڈ میں مزید متحرک رہنے کی ہدایات جاری کر دیں

Chief Editor Arshad Mahmood Ghumman

لاہور(ٹی این آئی)ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز کے فیلڈ میں سرپرائز دورے کررہے ہیں،اسسٹنٹ کمشنر شالیمار انعم فاطمہ نےیو سی 42 واہگہ زون میں ان ڈور ٹیموں کی کارکردگی کی چیکنگ کی۔
اسسٹنٹ کمشنر شالیمار نے ڈینگی ٹیموں سے موقع پر بریفنگ لی،اسسٹنٹ کمشنر شالیمار نے یو سی مکینوں سے ڈینگی سے متعلق براہ راست فیڈ بیک لیا،اسسٹنٹ کمشنر شالیمار نےڈینگی ٹیموں کو فیلڈ میں مزید متحرک رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

ڈی سی رافعہ حیدر کا کہنا تھا ڈینگی فیلڈ ٹیمیں لاروا کی تلفی کو یقینی بنا رہی ہے، شہریوں سے اپیل کرتے انہوں نے کہا شہری اپنے گھر، باہر اور اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button