
لاہور(ٹی این آئی)ایل ڈی اے گورننگ باڈی کے پہلے اجلاس کا انعقاد۔ وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد نے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں ایل ڈی اے اور ذیلی ایجنسیوں مالی سال 24-25 کا مجموعی طور پر 96.16 ارب کا بجٹ منظور کیا گیا۔
اجلاس میں لاہور کی 8 اہم شاہراہوں کی کلاسیفیکیشن، ری کلاسفکیشن (کمرشلائزیشن) کی اصولی منظوری، ایل ڈی اے ٹرانسفر آف پراپرٹیز ریگولیشن 2023 میں ترامیم، مینجمنٹ آف پراپرٹیز لیز رائٹ ریگولیشن 2024 کی منظوری دی گئی۔
ڈائریکٹوریٹ آف مارکیٹنگ اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ کے قیام اور سٹریٹجک پالیسی یونٹ میں ریفارمز اور بھرتیوں کی منظوری دی گئی۔گلبرگ سکیم میں سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ کے تحت ترقیاتی کاموں کی منظوری دی گئی۔ایم ایم عالم روڈ کی اربن ری جنریشن و ماڈلنگ کی منظوری دی گئی۔