
اسلام آباد(ٹی این آئی)دہشتگرد اور سہولت کار عبرتناک انجام سے بچ نہیں پائیں گے: وزیر داخلہ محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی موسیٰ خیل کے قریب دہشتگردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے 23 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعےپردکھ کا اظہار کیا۔
ان کا کہنا تھا دہشتگردوں نے معصوم لوگوں کونشانہ بناکربربریت دکھائی، سفاکیت اور ظلم کی انتہاکی گئی، دہشتگرد اور سہولت کار عبرتناک انجام سے بچ نہیں پائیں گے، دہشتگردی کی جنگ میں سکیورٹی فورسز کےساتھ زندگی کے ہرطبقے نے لازوال قربانیاں دی