انٹرنیشنلاہم خبریںپاکستانشوبز

بھارت کے بدنام زمانہ گینگ لارنس بشنوئی نے ایک بار پھر بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کے نام پیغام جاری کردیا۔

Chief Editor Arshad Mahmood Ghumman

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی ٹریفک کنٹرول روم کو جمعرات کو  رات گئے دھمکی آمیز پیغام ملا جس میں ایک گانے کا حوالہ دیا گیا تھا، گانے میں مبینہ طور پر سلمان خان اور گینگسٹر لارنس بشنوئی دونوں کا نام لیا گیا تھا۔

 

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پیغام میں گانا لکھنے والے سانگ رائٹر کو دھمکی دی گئی کہ ایک ماہ کے اندر سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

 

 دھمکی آمیز پیغام میں لکھا گیا کہ ’گانا لکھنے والے کی حالت ایسی ہو جائے گی کہ وہ اب گانے نہیں لکھ سکے گا، اگر سلمان خان میں ہمت ہے تو انہیں بچالیں‘۔

 

واضح رہے کہ لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے سلمان خان کو متعدد بار جان سے مارنے اور کروڑوں روپے تاوان کی دھمکیاں دی جاچکی ہیں جبکہ سلمان خان کے قریبی دوست و سیاست دان بابا صدیق کو بھی لارنس بشنوئی گینگ نے قتل کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button