اہم خبریں
صفحہ پلٹ گیا حکومت جاتی نظر آ رہی ہے۔مریم نواز
لاہور (ٹی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ ایک خاتون کے کمرے میں دروازہ توڑ کر زبردستی گھس آنا جب وہ سو رہی ہو، کیا انتقام کی آگ واقعی اتنا اندھا کردیتی ہے کہ انسان اپنے ہوش و حواس کھو بیٹھےاپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ کون سی ریاست اپنی ہی بیٹیوں کے ساتھ ایسا سلوک کرتی ہے مافیا کون ہے ریاست کے اوپر ریاست کیا ہوتی ہے آج سب کے سامنے ہے۔
اختلاف رائے پر کسی کو نانی نانی کہنے پر مریم نواز نے کہا اسی سے اندازہ لگالیں کہ کتنا گھبرائے ہوئے ہیں یہ، حکومت جاتی نظر آ رہی ہے اور صفحہ پلٹ گیا انہوں نے مزید کہا کہ ہر صفحہ آپ کو آپ کی اصل شکل دکھائے گا، اب ویڈیو آگئی ہے، جھوٹ عیاں ہوگیا، دکھائیں کہاں ہے رینجرز کہاں ٹوٹا دروازہ کس نے کی زور زبردستی؟