شوبز

نمرہ خان کا مداحوں کا اظہار تشکر

اسلام آباد (ٹی این آئی) ادکارہ نمرہ خان نے ان کی عیادت کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کردیا۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر حال ہی میں سیڑھیوں سے گرنے کے بعد اپنی تصاویر جاری کرتے ہوئے زخمی ہو نے کی اطلاع دی جس پر ان کے مداحوں نے عیادت کرتے ہوئے ان کے جلد صحت یاب ہونے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اداکارہ نے اپنے مداحوں کو ویڈیو پیغام کے ذریعے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ وہ اب پہلے سے کافی بہترمحسوس کر رہی ہیں اور جس طرح ان کے مداحوں نے ان کے لئے پیار اور نیک خواہشات کا اظہار کیا کہ وہ اس کے لئے سب کی شکر گزار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button