
سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان سے برطانوی ڈپٹی سپیکر نصرت غنی کی سپیکر ہاؤس میں ملاقات
Chief Editor Arshad Mahmood Ghumman
لاہور (ٹی این آئی) برطانوی ہاؤس آف کامن کی ڈپٹی سپیکر نصرت غنی پہلی ایشیا اور ساؤتھ ایسٹ ایشیا سی پی اے کانفرنس میں شرکت کے لیے لاہور آمد۔سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان سے برطانوی ڈپٹی سپیکر نصرت غنی کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں سی پی اے کانفرنس کے انعقاد پر تبادلہ خیال ہوا اور پارلیمانی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم کا اعادہ کیا گیا۔سپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں پہلی بار سی پی اے کانفرنس کا انعقاد، بین الاقوامی پارلیمانی تعاون کی نئی راہوں کو ہموار کرے گا۔ برطانوی ہاؤس آف کامن کی ڈپٹی سپیکر نصرت غنی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں تاریخی سی پی اے کانفرنس، عالمی پارلیمانی روابط میں اہم پیشرفت ثابت ہوگی۔ اس موقع پر ڈاکٹر لیِن گارڈنر (DR LYNN GARDNER)،برٹش کونسل آفیسر بین وارنگٹن، ایڈوائزر ٹو مسٹر سپیکراسامہ خاور گھمن، رانا جاوید، سٹاف افیسر برائے سپیکر عماد حسین بھلی، ملک تیمور اور ترجمان اسمبلی راؤ ماجدعلی بھی موجود۔