پاکستان

خواجہ آصف نے میبرے خلاف بیان کسی کی ایما پر دیا ہوگا ، یہ اپوزیشن میں دراڑیں ڈالنے کی کوشش ہے ، آصف علی زر داری

اسلام آباد (ٹی این آئی)پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر آصف علی زر داری نے کہا ہے کہ خواجہ آصف نے میبرے خلاف بیان کسی کی ایما پر دیا ہوگا ، یہ اپوزیشن میں دراڑیں ڈالنے کی کوشش ہے ۔
احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زر داری نے کہاکہ خواجہ آصف نے میرے خلاف بیان کسی کی ایما پر دیا ہوگا،خواجہ آصف کا بیان اپوزیشن میں دراڑیں ڈالنے کی کوشش ہے۔ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن میں ہوتے ہیں تو اس طرح کے کیسز بنتے رہتے ہیں ۔
صحافی نے سوال کیاکہ حکومت کو مزید کتنا وقت دیکھ رہے ہیں۔ سابق صدر نے کہاکہ ابھی تو بسم اللہ کی ہے۔ آصف علی زر داری نے کہاکہ اب لوگوں کے ہاتھوں میں موبائل کی شکل میں کروڑوں ٹی وی ہیں، اب کسی کی تقریر روکنا کسی کے بس کی بات نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button