پاکستان

شہباز شریف کی گر فتاری پر ''مریم گرو پ'' خو ش ہے 'ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور(ٹی این آئی )مرکزی رہنما پی ٹی آئی ،چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ شہباز شریف کی گر فتاری پر ”مریم گرو پ” خو ش ہے ،شہبا ز شر یف کی گر فتاری کے بعد مریم صفدر کی پر یس کانفرنس میں ان کے چہرے پر خو شی نمایا ں تھی،(ن) لیگ کی قیاد ت سنبھالنے کیلئے دو نو ں بھا ئیو ں کے درمیان کئی عر صہ سے سرد جنگ جار ی ہے۔
اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ مر یم صفدر کی پر یس کانفرنس وہی پرانی طو طا کہانی تھی اداروں پر تنقید کر نا مریم صفدر اور شر یف فیملی کا و طیرہ ہے، مر یم صفدرکی دھمکیو ں سے حکومت مرغو ب نہیں ہو گی، (ن) لیگ حکومت کیخلا ف کو ئی تحریک نہیں چلا سکتی کیو نکہ تحریک چلانے کیلئے عوام کا سا تھ ہو نا ضروری ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کوعوام انتخابا ت میں مسترد کر چکی ہے ۔
انہو ں نے کہاکہ اپوز یشن کی سیا ست بند گلی میں داخل ہو چکی ہے اپوز یشن کی معصو میت اور بہکی بہکی با تیںعوام کو بے و قو ف نہیں بنا سکتی۔ ان شا ء اللہ سینٹ انتخابا ت میں بھی پی ٹی آئی واضح پوز یشن سے جیتے گی جس کا غم اپوز یشن کو نڈھا ل کیے ہو ئے ہے۔مر یم صفدر حکومت کیخلا ف تحریک چلانے کا شو ق پورا کر لیں انہیں ہر جگہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button