اہم خبریںشہر شہر سے

اقلیتوں کے آئینی حقوق کا تحفظ، مذہبی رواداری اور قومی یکجہتی کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔مقررین

کنونشن کے اختتام پر بین المذاہب ہم آہنگی اور بھائی چارے کے فروغ کیلئے مشترکہ عزم کا اظہار کیا گیا۔

سیالکوٹ(ٹی این آئی) سیالکوٹ میڈیکل کالج میں بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اہم کنونشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں صوبائی وزیر اقلیتی امور پنجاب رمیش سنگھ اروڑہ، وزیر مملکت چوہدری ارمغان سبحانی، رکن قومی اسمبلی سیدہ نوشین افتخار، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد، کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔
مقررین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اقلیتوں کے آئینی حقوق کا تحفظ، مذہبی رواداری اور قومی یکجہتی کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اس موقع پر اقلیتوں کیلئے بجٹ میں اضافہ، مینارٹی کارڈز کی فراہمی اور عبادت گاہوں کی بحالی جیسے اقدامات کو اجاگر کیا گیا۔
کنونشن کے اختتام پر بین المذاہب ہم آہنگی اور بھائی چارے کے فروغ کیلئے مشترکہ عزم کا اظہار کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button