
میرپورخاص تعلیمی بورڈ کے سابق ناظم امتحانات کیخلاف 2 ارب 4 کروڑ روپےکی کرپشن کا مقدمہ درج
عدالت نے ملزم کو سات روزہ ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے کردیا۔
میر پور(ٹی این آئی)میرپورخاص تعلیمی بورڈ میگا کرپشن اسکینڈل میں اہم پیشرفت سامنے آگئی، اینٹی کرپشن نے سابق ناظم امتحانات انور علیم کے خلاف 2 ارب 4 کروڑ روپےکی کرپشن کا مقدمہ درج کرلیا۔اینٹی کرپشن نے سابق ناظم امتحانات انور علیم کے خلاف 2 ارب 4 کروڑ روپے کی کرپشن کا مقدمہ درج کرکے عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے ملزم کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے کردیا۔
ایف آئی آر متن کے مطابق سابق ناظم امتحانات نے جعلی مارکس سرٹیفکیٹ کے لیے بھاری رقم وصول کی۔ فیل امیدواروں کو پاس اورگریڈ بڑھانے کے لیے بھی بھاری رقم وصول کی۔تمام وصولی نقد رقم کی صورت میں مختلف ایجنٹس کی ذریعے کی گئی۔ ملزم نے میٹرک کے ایک ہزار 78 جب کہ بارہویں جماعت کے ایک ہزار 461 جعلی سرٹیفکیٹ جاری کیے۔
ادھر اینٹی کرپشن نے سابق ناظم امتحانات انور علیم کو خصوصی عدالت میں پیش کردیا۔ عدالت نے ملزم کو سات روزہ ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے کردیا۔
