
شہر اقبال کی سیاست کا نیا؟ارمغان سبحانی کی سلجھی سیاسی بصیرت،ایک بیان پر سیاسی حریفوں کی سیاسی سوچ چوکنا چور!
تحریر: ایڈیٹرارشدمحمودگھمن
شہر اقبال کی سیاست کا نیا رخ؟تحریر:ایڈیٹر چوہدری ارشد محمود گھمن
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف اور وریو خاندان کے سپوت چوہدری ارمغان سبحانی وفاقی وزیر مملکت ڈویلپمنٹ چئیرمین لینڈ اٹھارٹی پنجاب چوہدری طارق سبحانی سیالکوٹ کے سیاست میں ایک پیج پر ہونے کے وجہ سے بعض سیاسی حریفوں کی نیندیں دفن ہوگئی ہیں۔آزاد کشمیر کے انتخابات میں سیالکوٹ کی مہاجرین کی نشست پر ن لیگ کے دو امیدوار ٹکٹ کے حصول کے لئے دوڑ میں شامل تھے چوہدری اسحاق اور حافظ رضا کے صاحبزادے، مگر سیاسی حریفوں نے سیاسی رنگ دے کر،ن لیگ کے 2 سیاسی گھرانوں وریو خاندان اور خواجہ آصف کے درمیان سابقہ سیاسی اختلافات کو طول دینے کی کوشش کی جس میں وہ بڑی طرح ناکام رہے وریو خاندان کے سپوت چوہدری ارمغان سبحانی کی سلجھی سیاسی بصیرت نے ایک بیان پر سیاسی مخالفین کی سیاسی سوچ کو چوکنا چور کردیا
دونوں گھرانوں کو مزید ایک سیاسی پیج پر اکٹھا کرکے مخالفین کی نیندیں حرام کردی ہیں۔
