اہم خبریںپاکستان

لاہور اور فیصل آباد بورڈز نے میٹرک امتحانات کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کردیا

پہلی پوزیشن پتوکی کی آمنہ محبوب کے نام رہی جنہوں نے 1192 نمبر حاصل کیئے

لاہور(ٹی این آئی)لاہور اور فیصل آباد بورڈ زنے میٹرک امتحانات کے پوزیشن ہولڈرز  کا اعلان کردیا ہے ۔لاہورپہلی پوزیشن پتوکی کی آمنہ محبوب کے نام رہی جنہوں نے  1192 نمبر حاصل کیئے ، دوسری پوزیشن راجن پور کے محمد قاسم نے 1191 نمبر لے کر حاصل کر لی ۔

تیسری پوزیشن لاہور کی ازویٰ جاوید نے 1190 نمبر حاصل کرتے ہوئے اپنے نام کر لی۔

سائنس گروپ طلبہ میں پہلی پوزیشن راجن پور کے محمد قاسم کے نام رہی جنہوں نے 1191 نمبر حاصل کئے،  سائنس گروپ طلبہ میں دوسری پوزیشن لاہور کے اونکار سنگھ نے حاصل کی، تیسری پوزیشن لاہور کے محمد ایان نے 1188 نمبر حاصل کیے۔

فیصل آباد

عمنہ صلاح الدین نے 1191 نمبر لے کر مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی  ،  رامین فاطمہ نے1190نمبرلے کر دوسری جبکہ رؤف عبدالاحد نےتیسری پوزیشن حاصل کی۔  کل دن دس بجے دیگر طلبا کے نتائج اپ لوڈ کئے جائیں گے ۔

سوات

سوات تعلیمی بورڈ نےمیٹرک سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

طالبہ سہانہ احمد نے 1161 نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے، طالبہ روشنی 1158 نمبروں کے ساتھ دوسری پوزیشن پر رہیں،  کبل کی طالبہ زلندہ سردار نے 1156 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

آرٹس گروپ میں شانگلہ کی نجی طالبات نے پہلی تینوں پوزیشنیں اپنے نام کر لیں ہیں۔  سوات، بونیراورشانگلہ کے 46 ہزار 484 طلبہ وطالبات امتحان میں شریک ہوئے۔  سائنس گروپ کا کامیابی کا تناسب تقریباً 80 فیصد، آرٹس گروپ کا 52 فیصد ریکارڈ کیاگیا۔

ساہیوال

84ہزار ایک سو 59 طلبا و طالبات نے امتحان میں شرکت کی 54ہزار سات سو 88 اسٹوڈنٹس نے کامیابی حاصل کی، کامیابی کا تناسب 65.10فی صد رہا۔

مجموعی طورپرپہلی پوزیشن عبداللہ ناصر اور منصف بشیر نے 1191 نمبر حاصل کرتے ہوئے اپنے نام کی ، رابیتا رمضان 1190 نمبر کے ساتھ دوسری پوزیشن پر رہے، محمد منیب اور آمنہ عامر 1188 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہے۔

راولپنڈی

میٹرک کے سالانہ امتحان میں پوزیشن ہولڈر امیدواروں کے ناموں کااعلان کر دیا گیا ،

محمدمنان احتشام نے 1191 نمبر لے کر بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ، طالب علم کا تعلق نجی اسکول دولتالہ گوجرخان سے ہے، دوسری پوزیشن زونیرہ طاہر نے 1180 نمبر لے کر حاصل کی۔

ترجمان  کے مطابق طالبہ کا تعلق پریزینٹیشن کا نونٹ ہائی اسکول فارگرلزمری سے ہے، تیسری پوزیشن محمد فصیح عبداللہ نے 1178 نمبر لے کر حاصل کی،طالب علم کا تعلق نجی اسکول تلہ گنگ سے ہے، پوزیشن ہولڈر طلبہ کو انعامات دینےکی تقریب کل ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button