اہم خبریںجرم وسزا

سیالکوٹ سے مبینہ ارب پتی اے ڈی سی آر اقبال سنگھیرا کی گرفتاری کے بعد ایک سابق پولیس کانسٹیبل ڈرائیور محمد آصف سپرا کی گرفتاری

سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے،ذرائع کےمطابق معلوم ہوا ہے محمدآصف سپرا بھی معمولی پولیس ڈرائیور تھا

لاہور(ٹی این آئی)ڈی جی اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سہیل ظفر چٹھہ کے حکم پر سیالکوٹ سے مبینہ ارب پتی اے ڈی سی آر اقبال سنگھیرا کی گرفتاری کے بعد ایک سابق پولیس کانسٹیبل ڈرائیور محمد آصف سپرا کی گرفتاری نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے،ذرائع کےمطابق معلوم ہوا ہے محمدآصف سپرا بھی معمولی پولیس ڈرائیور تھا جس نے زیادہ عرصہ تھانہ اگوکی، سمبڑیال ،بیگووالہ میں اپنی ڈیوٹی سرانجام دی اور اس کے ساتھ ہی اسلحہ کی دکان کا لائیسنس حاصل کر کے سمبڑیال، سیالکوٹ میں فروخت کیا۔

بعدازاں مبینہ طورپر اس کے تعلقات ن لیگی سیالکوٹ کے اہم اراکین اسمبلی سے بن گئے ،جن کے ساتھ ان اٹھنا بیٹھنا علاقہ میں بہت اہمیت اختیار کرگیا ،گزشتہ 2 سال قبل گرفتار ہونے والے اے ڈی  سی آر  سیالکوٹ سمیت ضلعی انتظامیہ کے بھی قریب دکھائی دیتے رہے،ن لیگی اراکین اسمبلی کے بھی بہت قریب رہے ،پھر انہیں اپنے رتبہ کو دیکھتے ہوے پولیس ملازمت سے ریٹائرمنٹ لینا پڑی کاروبار میں خوب شہرت حاصل کی ہمارے ذرائع کے مطابق آئندہ الیکشن میں صوبائی اسمبلی کی نشست پر بھی بطور امیدوار پر تولنے لگا۔

گاوں بلوچک میں عالیشان ڈیرہ قائم کیا جس میں مہمان نوازی کا سلسلہ بھی خوب چلتا رہا،ان کی والدہ محترمہ کی وفات پر بڑے بڑے پولیس افسران سمیت سیاسی شخصیات کی تعزیت کے لئے آمد کافی اہمیت اختیار کر گئی،حلقہ میں بطور سیاسی شخصیت چرچے اہمیت اختیار کر گئی، مگر اچانک ان کی گرفتاری اور ناجائز اثاثوں کے حوالے سے مبینہ طور پر اینٹی کرپشن کے ہاتھوں گرفتاری سمجھ سے بالاتر ہے ،اب دیکھتے ہیں کہ آگے آگے ہوتا ہے کیا، مگر ہماری معلومات کے مطابق نہیں لگتا کہ وہ سرکاری مہمان زیادہ دیر تک رہ سکے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button