اہم خبریںپاکستان

ملک میں بجلی ایک روپے 11 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: ملک میں بجلی ایک روپے 11 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی۔نیپرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق  بجلی اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت ایک ماہ کیلئے مہنگی کی گئی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین سے اضافہ اکتوبر کے بلوں میں وصول ہوگا۔

ذرائع  کے مطابق اگست کی فیول ایڈجسٹمنٹ سے صارفین پر 19 ارب روپے کا اضافی بوجھ منتقل ہوگا۔لائف لائن صارفین پر اس اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button