اہم خبریںپاکستان

صدر آصف زرداری سے شہبازشریف کی ملاقات، سیاسی و سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

مسلم لیگ(ن)اورپیپلزپارٹی کے سینئر رہنما بھی ملاقات میں موجود تھے

وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی جس دوران ملک کے مجموعی حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر مملکت اور وزیراعظم کی ملاقات اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو نشان امتیاز عطا کرنے کے بعد ہوئی۔ ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات میں مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کے سینئیر رہنما بھی موجود تھے۔ اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی وسیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button