اہم خبریںجرم وسزا

آئی جی جیل خانہ جات کو رشوت دینے کی کوشش، سپریٹنڈنٹ اٹک جیل گرفتار

آئی جی نے رشوت قبول کرنے سے انکارکر دیا اور فوری ہوم سیکرٹری پنجاب کو اطلاع کردی

آئی جی جیل خانہ جات کو رشوت دینے کی کوشش کرنے پر سپریٹنڈنٹ اٹک جیل کو گرفتار کر لیا گیا۔عمران برتھ نے گزشتہ شب آئی جی میاں سالک جلال کی رہائش گاہ پر جاکر ملاقات کی اور نوٹوں سے بھرا لفافہ دینے کی کوشش کی ۔

تفصیلات کے مطابق سپریٹنڈنٹ اٹک جیل عمران برتھ نے گزشتہ شب آئی جی میاں سالک جلال کی رہائش گاہ پر جاکر ملاقات کی ، ملاقات کے بعد باہر گئے اور نوٹوں سے بھرا لفافہ لاکر میز پر رکھ دیا، آئی جی  نے رشوت قبول کرنے سے انکارکر دیا اور  فوری ہوم سیکرٹری پنجاب کو اطلاع کردی۔

اینٹی کرپشن پنجاب نے ہدایات پر فوری کارروائی کرتے ہوئے عمران برتھ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button