اہم خبریںجرم وسزا

وزیر اعظم پاکستان کی ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب اور محکمہ اینٹی کرپشن کی تعریفی ٹویٹ


لاہور (ٹی این آئی)وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا اینٹی کرپشن پنجاب کی شاندار کارکردگی پر ٹویٹ کر دی۔

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ٹویٹ کر کے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب محمد گوہر نفیس اور محکمہ اینٹی کرپشن کو شاباش دی۔ وزیر اعظم نے گزشتہ دور حکومت کے دس سالوں کو تاریکی کے دس سال قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اینٹی کرپشن نے گزشتہ ستائیس ماہ میں 206 ارب روپے کی ریکوری کی جبکہ پچھلی حکومت کے دس سالوں میں صرف تین ارب روپے کی وصولیاں ہو سکیں۔ موازنہ سے واضح ہے کہ اب احتساب کے ادارے خودمختار اور آزاد ہیں۔ وزیر اعظم کا مذید کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن مکمل آزادی سے زبردست کام کر رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button