جرم وسزا

سنتھیاڈی رچی ملک بدری کے فیصلے کیخلاف سماعت،پی پی رہنما کی فریق بننے کی درخواست منظور

اسلام آباد(ٹی این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ میں سنتھیا ڈی رچی کی ملک بدر کئے جانے کے فیصلے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔سنتھیا ڈی رچی کیس میں فریق بننے کی پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما کی متفرق درخواست منظور کر لی گئی ۔
عدالت نے پیپلز پارٹی رہنما چودھری افتخار کو فریق بننے کی اجازت دے دی۔ فریق بننے کے بعد عدالت نے پیپلز پارٹی رہنما کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا ۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ملکی اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق سنتھیا ڈی رچی بغیر ویزہ پاکستان نہیں قیام کرسکتی ۔
سنتھیا ڈی رچی کی ملک بدری روکے جانے کے کیس میں متاثرہ فریق ہیں کیس میں فریق میں بنایا جائے درخواست میں یہ موقف بھی اختیار کیا گیا کہ سنتھیا ڈی رچی نے درخواست میں حقائق کو چھپایا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button