نیب اور نیازی کے ہتھکنڈے جمہوری قوتوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتے'رانا مبشر اقبال
لاہور(ٹی این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی ایم این اے رانا مبشر اقبال نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ اپوزیشن کی سیاسی سرگرمیاں تیز ہونے کے ساتھ ہی حکمرانوں کی بے چینی اور پریشانی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ اوراب کوروناکو بہانہ بنا کر اپوزیشن کے جلسوںکو روکنا چاہتے ہیں ۔
عمران حکومت کے اقتدار کے دن گنے جا چکے ہیں۔ عمران خان اور اس کا جمہوریت کش ایجنڈا عوام مسترد کرچکے ہیں۔ نیب اور نیازی کے ہتھکنڈے جمہوری قوتوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔ حکمرانوں کی آل پارٹیز کا نفرنس کے انعقاد اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے قیام کے بعد سے نیندیں حرام ہو چکی ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہو ں نے مزید کہا کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث مہنگائی کا جِن بے قابو ہوگیا، چینی110، چکی کا آٹا 80 روہے، انڈے فی درجن 160 روپے جبکہ چکن 44 روپے مہنگا ہوگیا، دو وقت کی سبزیوں دالوں سمیت بنیادی اشیائ عوام کی دسترس سے باہر ہوگئیں۔عوام مہنگائی سے شدید پریشان اور تنگ ہیں، عوام دو وقت کی روٹی کھانے سے بھی قاصر ہیں۔ حکومت کی ناکام پالسییوں کے باعث جہاں صرف مہنگائی ہی نہیں بلکہ بیروزگاری بھی بڑھ گئی ہے۔
حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔حکومت نے عوام کا جینا دوبھر کر رکھا ہے۔ کسی صورت اپوزیشن کی تحریک رکنے والی نہیں۔ حکومت کے خلاف تحریک ہر صورت چلا ئیں گے اور عوام کو نجات دلائیں گے۔