16اکتو بر کواپوز یشن 16سو لو گ بھی اکٹھے نہیں کر سکے گی'ڈاکٹر شاہد صد یق
لاہور(ٹی این آئی ) مرکزی رہنما پی ٹی آئی ،چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ 16اکتو بر کواپوز یشن 16سو لو گ بھی اکٹھے نہیں کر سکے گی،
وزیراعظم عمران خان کے چندگھنٹوںکے اعلان پر لاکھو ں کی تعداد میں لو گ جلسہ گاہ میں پہنچ جا تے ہیں، گیارہ جماعتیں اپنی جلسی کی کامیا بی کیلئے گلی محلو ں میں عوام کو جلسی میں شرکت کیلئے منتیں کررہی ہیں۔
اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ اپوز یشن کو ما ضی کی طرح گوجرانوالہ جلسی کے بعد بھی ناکامی اورما یو سی کا منہ دیکھنا پڑے گا کیو نکہ خان قومی چوروں کے سامنے ڈ ٹ کر گھڑا ہے اور چوروں اور لٹیروں کے ہا تھو ں بلیک میل ہوکر کسی صورت استعفیٰ نہیں دے گا ۔
انہو ں نے کہاکہ تر قی کا سفر دیکھ کر اپوز یشن بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی ہے ابھی تو شر یف فیملی کے کرپٹ لو گ پکڑے گئے زرداری فیملی کی گر فتاریاں با قی ہیں اپوز یشن گھبرائے نہیں ابھی تو پار ٹی شروع ہو ئی ہے۔
اپوز یشن حکومت کیخلا ف ضرور میدان سجائے مگر جب پی ٹی آئی کے کارکن مد مقابل آئے تو لگ پتہ جائے گا۔اپوز یشن گیارہ سے بڑھ کر سو جماعتو ں کا بھی اتحاد بنا لے یہ وزیراعظم عمران خان کو بلیک میل نہیں کر سکتے ۔
چوروں اور قومی لٹیروں کو ملکی دو لت واپس کرنا پڑے گی ان سے قومی خزانہ سے لو ٹی رقم کی پا ئی پا ئی کا حسا ب ہر صورت لیاجائے گا ۔
