جرم وسزا
جعلی اکائونٹس کیس ، اسلام آباد ہائی کورٹ میں آصف علی زرداری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر
اسلام آباد (ٹی این آئی)جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں آصف علی زرداری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی گئی ۔
جمعرات کو آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے حاضری سے استثنا کی درخواست جمع کرائی ۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ آصف علی زرداری کو طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ دیا جائے، آصف زرداری 11 اکتوبر سے کراچی کے ضیاء الدین ہسپتال میں داخل اور زیر علاج ہیں، درخواست کے ہمراہ آصف زرداری کا میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی جمع کرایا گیا۔