اہم خبریںپاکستان

اب حکومت کے خلاف دمادم مست قلندر ہوگا۔اختر مینگل، مریم نواز کی ملاقات

لاہور (ٹی این آئی)بی این پی مینگل گروپ کے سربراہ سردار اختر مینگل نے جاتی عمرہ رائے ونڈ میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازسے ملاقات کی۔

ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے بلوچستان جلسے میں شرکت پر مریم نواز کا شکریہ ادا کیا۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سردار اختر مینگل کا کہنا تھا کہ حکومت نے ان کے خلاف محاذ کھول رکھے ہیں، اب حکومت کو بھرپور جواب دیں گے، اس حوالے سے عنقریب پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا اجلاس ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نےہمیشہ جمہوریت کا علم تھامے رکھا، پی ڈی ایم کے جلسوں کا سلسلہ جاری ہے، حکومت کے خلاف اب دما دم مست قلندر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حکومت میں واپس جانا اب میرے بس میں نہیں
اختر مینگل کاکہناتھاکہ حکومت کے ساتھ چلنے کی بھرپور کوشش کی لیکن وہ رینگتے رہے انہیں کندھوں پر اٹھا کر چلنا ہماری ذمہ داری نہیں، نوازشریف نے اب ہمارے بیانیے کو اپنایاہے۔
اختر مینگل نے پشاور دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت کی ناکامی ہے، بھارت سمیت کوئی بھی اس واقعہ میں ملوث ہو اس کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button