لاہور (ٹی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ق کے سر براہ سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی نے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے فون پر ان کی والدہ بیگم شمیم کےانتقال پر اظہار افسوس کے لئے رابطہ کیا ہے اور ان کے غم میں برابر کا شریک ہونے کا یقین بھی دلایا اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے دعا بھی کی چوہدری برادران نے نواز شریف سے ان کی صحت کے متعلق بھی دریافت کیا ہے بعدازاں میاں نواز شریف نے چوہدری شجاعت سے ان کی صحت کے متعلق بھی دریافت کیا ہے جس پر دونوں راہنماؤں نے ایک دوسرے کی صحت کے متعلق دعا ئیں بھی کی۔