جرم وسزا
جج کے رخصت پر ہونے کے باعث منشیات برآمدگی کیس میں راناثنااللہ پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی
لاہور( ٹی این آئی)انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج شاکر حسن کے رخصت پر ہونے کے باعث مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر راناثنااللہ کے منشیات برآمدگی کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی ۔
جج شاکر حسن کے رخصت پر ہونے کے باعث ڈیوٹی جج خالد بشیر نے کیس کی سماعت کی ۔ رانا ثنا اللہ نے عدالت میں پیش ہو کر اپنی حاضری مکمل کرائی ۔
کیس سننے والے جج شاکر حسن کی رخصتی پر ہونے کے رانا ثنا اللہ پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی اور سماعت بغیر کسی کارروائی کے 3اکتور تک ملتوی کر دی گئی۔
