اہم خبریںپاکستان

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 66 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے

اسلام آباد(ٹی این آئی)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا۔پیٹرولیم ڈویژن نے 25 جولائی کےلیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 66 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 335 روپے 18 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ْ

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی 4 روپے 80 پیسے کا اضافہ کیا گیا، ڈیزل کی نئی قیمت 383 روپے 46 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔حکومت نے گزشتہ روز بھی ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button