پاکستان
شہباز شریف نے کل کی ملاقات میں بلاول بھٹو کو آئینہ دکھایا۔فردوس عاشق
لاہور(ٹی این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے کل کی ملاقات میں بلاول بھٹو کو آئینہ دکھایا۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے بلاول بھٹوزرداری کو بتا دیا کہ وہ پارٹی صدر ہیں، فیصلے بھی وہی کریں گے، مریم بی بی نہیں۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم کے استعفے کی اپوزیشن کی خواہش معصومانہ اور بچگانہ ہے، جنہیں حکومت کو گھر بھیجنا ہوتا ہے وہ کر گزرتے ہیں، مہینوں کی مہلت نہیں دیتے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی کا گٹھ جوڑ اور مک مکا کا سلسلہ اب دفن ہو گیا ہے