اہم خبریںپاکستان

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کابینہ کو ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بےروزگاری سے عوام کو ریلیف دینے کی ہدایت کردی ۔

اسلام آباد (ٹی این آئی)ملک میں بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر وزیراعظم نے کابینہ کو عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چاہتے ہیں معیشت میں بہتری کا براہ راست فائدہ عوام تک پہنچے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ نے مہنگائی سے متعلق بریفنگ دی اور مہنگائی میں کمی سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا۔
خیال رہے کہ چینی کی قیمتیں ایک بار پھر سنچری کی جانب گامزن ہیں، بیشتر شہروں میں چینی کی فی کلو قیمت 85 سے 95 روپے تک پہنچ گئی۔
کراچی ، ملتان اورفیصل آباد سمیت کئی شہروں میں موٹی چینی 100 روپے کلو تک بھی بکنے لگی۔
مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم جنوری سے ایف بی آر کے ایس آر او کا نفاذ چینی کی ذخیر اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ کا سبب بن رہا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے 12 دسمبر کو چینی قیمتوں میں کمی کو حکومت کی بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے اقتصادی ٹیم کو مبارکباد پیش کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button