اہم خبریںجرم وسزا

رات 12 بجے کے بعد پتنگ بازی کی اجازت، موٹرسائیکلوں پر سیفٹی راڈز نہ لگانے والوں پر مقدمات درج ہونگے۔ڈی آئی جی اپریشنز فیصل کامران نے خبردارکردیا۔

ایڈیٹر:ارشدمحمودگھمن

لاہور(ٹی این آئی)ڈی آئی جی آپریشنز  فیصل کامران نے کہا ہے کہ 70 سے زائد ڈرونز کی مدد سے مانیٹرنگ کی جائے گی۔ بسنت میں چند گھنٹے باقی رہ گئے، لاہور پولیس نے تیاریاں مکمل کرلیں۔ لاہور پولیس نے مانیٹرنگ کے لئے کنٹرول روم قائم کر دیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز  فیصل کامران نے کہا ہے کہ 70 سے زائد ڈرونز کی مدد سے مانیٹرنگ کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ 10 ہزار سے زائد افسران و اہلکار ریڈ، یلو ، گرین زون میں تعینات ہوں گی۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ رات 12 بجے کے بعد پتنگ بازی کرنے کی اجازت ہو گی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ موٹرسائیکلوں پر سیفٹی راڈز نہ لگانے والوں پر مقدمات درج ہونگے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ائیرپورٹ کے اطراف کے علاقوں میں پتنگ بازی ممنوع ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button