اہم خبریںپاکستان

ضلع کرم میں قیام امن کیلئے اہم پیشرفت ، امن معاہدے کی تجدید کیلئے ہونیوالا جرگہ کامیاب

ویب ڈیسک

پارا چنار: ضلع کرم میں قیام امن کے لیے اہم پیش رفت ہوئی ہے، امن معاہدے کی تجدید کے لیے ہونے والا جرگہ کامیاب ہوگیا۔معاہدے میں پہلے مرحلے چار ماہ کی تجدید کردی گئی جس کے بعد ایک سال کے توسیع تصور کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر کرم فہد وزیر کے مطابق علیزئی میں وتیزئی اور علیزئی قبائل کے درمیان اہم جرگہ ہوا، جس میں علیزئی اور وتیزئی قبائل نے مستقل بنیادوں پر امن، ترقی اور خوشحالی کے قیام کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے امن معاہدے کی ایک بار پھر تجدید کی اور اس پر مکمل عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر فہد وزیر کا کہنا تھا کہ معاہدے کی تجدید 4 ماہ کے لیے ہوئی ہے اس دوران تمام قبائل امن معاہدے پر کار بند رہیں گے اور 4  ماہ بعد اس معاہدے میں خودکارطریقے سےمزید ایک سال کے توسیع ہوجائے گی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ امن معاہدے میں توسیع پائیدار امن کے لئے اہم پیش رفت ہے، قبائل پرامن رہیں گےاورایک دوسرے کےحقوق کااحترام کریں گے۔

یاد رہے کہ ایک سال قبل دونوں قبائل کےدرمیان امن معاہدہ ہوا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button