اہم خبریںپاکستان

رپورٹ آئی گی تو سب پتا چل جائے گا، سماء کے مختلف سوالوں پر وزیر صحت کا ایک ہی جواب

وزیرصحت مصطفیٰ کمال اور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری پمز ہسپتال پہنچے لیکن بات کرنے سے انکار

اسلام آباد(ٹی این آئی)وفاقی وزیرصحت مصطفیٰ کمال نے سماء کے نمائندے کی جانب سے پوچھے گئے متعدد سوالات کا ایک ہی جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب پمز سانحہ کی تحقیقاتی رپورٹ آجائے گی تو سب پتا چل جائے گا۔ایک کے نمائندے کے سوال پر کیاکہ وزیراعظم کو پیش رپورٹ میں کسی کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے؟  وزیر صحت نے کہا کہ رپورٹ آجائے گی تو سب پتہ چل جائے گا، صحافی نے اگلا سوال کیا کہ سنا ہے کہ پمزسربراہ فائلیں سمیٹ کر جارہےہیں کیایہ درست ہے؟  مصطفیٰ کمال نے کہا کہ رپورٹ کا انتظار کریں آجائے گی تو سب پتہ چل جائے گا انتظار کریں۔

نمائندے نے پوچھا کہ آپ کے استعفے کا بھی ایوان میں  مطالبہ کیا گیا تھا ؟جس پر انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ بات وزیراعظم سے پوچھیں کہ میرے استعفےکا کیا ہوا، رپورٹ آجائے گی تو سب کلئیر ہوجائے گا۔

وفاقی وزیر پمز ہسپتال پہنچے تو ان کے ہمراہ ڈی جی  اسلام آباد عرفان نواز میمن اور دیگر وفاقی وزراء بھی تھے لیکن اس موقع پر انہوں نے صحافیوں کے کسی بھی سوال کا جواب نہیں دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button