پاکستان
احتساب کا ڈھونگ صرف مریم ، جویریہ ، فریال تالپوراور سرینہ عیسی جیسوں کو سبق سکھانے کیلئے رچایا جاتا ہے' مریم نواز
لاہور( ٹی این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اس ملک میں احتساب کا ڈھونگ صرف مریم نواز ، جویریہ شہباز، فریال تالپوراور سرینہ عیسی جیسوں کو سبق سکھانے کے لیے رچایا جاتا ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کسی کی ہمت ہے کہ علیمہ خان یا مسز عاصم سلیم باجوہ کو بھی اسی طرح پیشیوں پر بلائے؟ حیا باختہ عہد۔