اہم خبریں

اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی شمالی وزیرستان اور گوادر میں ہونے والے دہشتگر حملوں کی مذمت

اسلام آباد (ٹی این آئی)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے شمالی وزیرستان اور گوادر میں ہونے والے دہشتگر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشتگرد حملوں کے ذریعے سیکیورٹی فورسزز اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا ایک بذدلانہ اور شرمناک فعل ہے۔
اپنے بیان میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے دہشتگرد حملوں کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہاکہ دہشتگرد ملک کے امن کو سبوتاڑ کرنے کے درپے ہیں۔ اسد قیصر نے کہاکہ دہشتگرد حملوں کے ذریعے سیکیورٹی فورسزز اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا ایک بذدلانہ اور شرمناک فعل ہے۔
ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے کہاکہ ملک کے دفاعی اداروں نے دہشتگردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے ناقابل فراموش قربانیاں دی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں پر دہشتگرد حملے دشمن کی مذموم سازش ہے۔ مشترکہ بیان میں کہاگیاکہ قانون نفاذ کرنے والے ادارے ایسے شر پسند عناصر کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لا کھڑا کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button