اہم خبریںجرم وسزا

ایم سی ملتان اینٹی کرپشن کے ریڈار پر،13 کروڑ روپے کی بڑی کرپشن بے نقاب۔

ایڈیٹر انچیف: ارشد محمود گھمن

لاہور(ٹی این آئی) ملتان میٹروپولیٹن کارپوریشن اینٹی کرپشن کے ریڈار پر آگئی۔ اینٹی کرپشن ایم سی ملتان میں 13 کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن سامنے لے آئی جس میں سابق کمشنر ملتان و ایڈمنسٹریٹر ملتان کے جعلی دستخطوں سے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔ اس حوالے سے اینٹی کرپشن نے سابق کمشنر ملتان شان الحق کے دستخطوں کا نمونہ فرانزک کے لئے بھجوایا تھا جو چیکوں پر موجود جعلی دستخطوں سے میچ نہیں ہوا۔ اس حوالے سے ڈی جی اینٹی کرپشن نے ایم او فنانس و قائم مقام چیف آفیسر ملتان میٹرو پولیٹن کارپوریشن امجد حسین سمیت چودہ افسران و مفادکنندگان پر مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔ ڈائریکٹر آڈٹ اینڈ آکاونٹس محمد یونس کھوسہ، ایم او آئی شوکت ، سینئر سب انجنئیر اعجاز ارشد اور سب انجنئیر ایم سی ایم ملتان حفیظ اللہ بھی مقدمہ میں نامزدہیں۔
اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ملزمان نے اگست اور ستمبر 2020 کے دوران سابق کمشنر ملتان کے بوگس /جعلی دستخطوں سے رقم نکلوائی۔ملزمان نے آٹھ سرکاری کنٹریکٹرز کے ساتھ ملکر سرکاری خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا۔ رقم ایم سی ملتان کے جنرل اکاؤنٹ کے ہیڈ میں سے چُرائی گئی۔کمشنر محمود اختر جاوید نے محکمانہ انکوائری کے بعد معاملہ اینٹی کرپشن کو بھیجا تھا۔اینٹی کرپشن کی دو رُکنی جے آئی ٹی نے معاملے کی مکمل چھان بین اور ٹھوس شواہد کے بعد مقدمہ درج کرنے کی سفارش کی تھی۔
اس حوالے سے ڈی جی اینٹی کرپشن کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں کرپشن کے خلاف بلا امتیاز و بلا تخصیص کاروائیاں جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button