شہر شہر سے

سابقہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث ملک آج 22 کروڑ عوام مہنگائی کی چکی میں پھنسنے پر مجبور ہے۔محمد ارشد وڑائچ

Editor Arshad mahmood Ghumman

سمبڑیال ( ٹی این آئی) سابقہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث ملک آج 22 کروڑ عوام مہنگائی کی چکی میں پھنسنے پر مجبور ہے ن لیگ کی حکومت مہنگائی کو کم کرنے اور عوام کوریلیف دینے کے لئے کوشاں ہے ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی محمد ارشد وڑائچ نے بین الاقوامی خبر رساں ادرے سے گفتگو کرتے ہوے کیا انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے ملک کی معیشت کو بہتر کرنے کے لئے رات دن کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت عوام کی توقعات پر پورا اترے گی محمد ارشد وڑائچ نے کہا کہ بہت جلد حلقہ کے کے لئے ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع کر دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ہمارے دور حکومت اور ضلع کونسل کے فنڈز سے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہیں جن میں کارپٹ سڑکیں اور گلیاں ونالیاں فرشبندی کے منصوبے شامل ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button