
ایک تیر دو شکار:سابق صدر آصف علی زرداری نے چئیرمین سینٹ انتخاب میں( پی ڈی ایم ) اور پی ٹی آئی کے ساتھ ہاتھ کر دیا۔۔
By Editor arshad Mahmood Ghumm
اسلام آباد (ٹی این آئی)12 مارچ چیئرمین سینٹ کا انتخاب سابق صدر آصف علی زرداری نے ایک تیر سے 2 شکار کر لئے باوثوق ذرائع کے مطابق نو منتخب چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی جیت کے پیچھے آصف علی زرداری سر فہرست دکھائی دے رہے ہیں سابق صدر آصف علی زرداری نے مسلم لیگ ن سے سیاسی بدلہ لینے کے لئے ایسے شطرنج کے پتے کا استعمال کیا کہ مسلم لیگ ن کے ذریعے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو سینیٹر منتخب کروا کر چیئرمین سینٹ انتخاب میں بھی ہاتھ کر دیا ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نے ہی پیپلزپارٹی کے 7سینٹرز کو یوسف رضا گیلانی کے نام پر مہر لگانے کے احکامات دیئے اور دوسری طرف ان ہی اراکین سمیت پیپلزپارٹی کےسینیٹر نے عبدالغفور حیدری کو ووٹ دینے کی بجائے حکومتی امیدوار کو ووٹ دے ڈالا ذرائع نے مزید انکشاف کیا ہے کہ پنجاب میں عدم اعتماد کے حوالے سے مریم نواز کے انکار پر آصف علی زرداری نے اپنے پتوں کا رخ تبدیل کر لیا۔ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری پنجاب میں عثمان بردار کے خلاف تحریک عدم اعتماد لا کر چوہدری پرویز الہی کو وزیر اعلی پنجاب بنانے لے لئے اور خود وزیراعظم بننے کے لئےپر اعتماد تھے مگر اچانک مریم نواز کے چوہدری پرویز الہی کو وزیر اعلی منتخب کرنے کی مخالفت میں سامنے آنے پر ہی پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑھ گئی تھی۔ اور سابق صدر آصف علی زرداری نے اہم ادارے کی طرف سے گرین سنگل ملنے پر صادق سنجرانی کی جیت کو یقینی بنانے کا فیصلہ کر لیا تھا۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان پیپلزپارٹی چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کے خلاف سپریم کورٹ میں جانے کےلئے بھی تیار نہیں ہے۔ چیئرمین صادق سنجرانی وقت آنے پر پیپلزپارٹی کے ساتھ کھڑے ہونگے ۔