اہم خبریں

عدالتوں سے سرٹیفائیڈ جعلساز محترمہ اب عوام کو چکمہ دے رہی ہیں، ڈاکٹر شہباز گِل

اسلام آباد (ٹی این آئی) معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مریم صفدر کے انٹرویو پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ عدالتوں سے سرٹیفائیڈ جعلساز محترمہ اب عوام کو چکمہ دے رہی ہیں،ایف آئی ار کا وزیراعظم ہاؤس سے کنفرمیشن کا مریم صفدر نے ایک اور جھوٹ بولا ہے، ایک طرف جعلی انقلابی بن کر فوج کیخلاف بیان بازی اور دوسری طرف معصومیت کا ڈرامہ رچا رہے ہیں۔
اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ جمہوریت کے نام پر لوٹ مار اور کرپشن کرنے والے احتساب سے بھاگ نہیں سکیں گے، ہمیشہ دھاندلی اور چور دروازے سے اقتدار میں آنے والے آج انقلابی بننے کا ڈھونگ رچا رہے ہیں، مریم اور انکے پاپا پاکستان میں ہندوستانی ایجنڈے کی تعمیل میں لگے ہیں۔انہوںنے کہاکہ مریم صفدر نے آج پھر دبے الفاظ میں ملکی راز افشاں کرنے کی دھمکی دی ہے، مریم صفدرکو اج واضح کرنا ہوگا کہ یہ بیانیہ کس کے خلاف ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button