پاکستانجرم وسزا

اینٹی کرپشن نے ایم ایس ڈی ایچ کیو بہاولنگر ، شیخوپورہ سے پٹواری اور سابق کانسٹیبل کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

ایڈیٹر انچیف: ارشد محمود گھمن

لاہور (ٹی این آئی) اینٹی کرپشن کی چھاپہ مار ٹیموں نے تین مختلف کاروائیوں میں ایم ایس سمیت تین کرپٹ سرکاری افسران و اہلکاران کو ہزاروں روپے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔


تفصیلات کے مطابق ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز بہاولنگر وحید افسر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ایم ایس ٹی ایچ کیو بہاولنگر محمد افسر کو پچیس ہزار رشوت لیتے گرفتار کیا گیا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عدنان آصف نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے ساتھ ملکر ملزم پر ٹریپ ریڈ کیا۔جبکہ لاہور ریجن بی نے پٹواری سعید زاہد کو شیخوپورہ سے گرفتار کر لیا۔پٹواری سعید زاہد کو دس ہزار رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔ پٹواری کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
تیسری کاروائی راولپنڈی میں کی گئی ۔ سرکل آفیسر راولپنڈی زاہد ظہور نے سابق کانسٹیبل عدنان رؤف کو گرفتار کر لیا۔ ملزم عدنان رؤف جعلی سند کی بنیاد پر پولیس میں کانسٹیبل بھرتی ہوا تھا۔ملزم عدنان رؤف عدالتی مفرور اشتہاری تھا ۔ اس حوالے سے اینٹی کرپشن حکام کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں کرپٹ سرکاری افسران کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button