
پاکستانجرم وسزاشہر شہر سے
سنگین نوعیت کے مقدمات میں اشتہاریوں کی گرفتاری اور جھوٹ پر مبنی FIR کے اندراج میں احتیاط برتی جائے ۔ڈی پی او عبدالغفار
ایڈیٹر انچیف: ارشد محمود گھمن
سیالکوٹ (ٹی این آئی) حالیہ دنوں میں نئے تعینات ہونے والےڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ عبدالغفار قیصرانی نے ضلع بھر کے ڈی ایس پی اور ایس ایچ اووزکے ساتھ تعارفی میٹنگ کی۔ ڈی پی او نے کہا کہ اپنی ڈیوٹی کو ایمانداری سے سرانجام دیں اور سنگین نوعیت اور دیگر مقدمات میں مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کو جلد از جلد یقینی بنائیں انہوں نے مزید کہا کہ جھوٹ پر مبنی ایف آئی آر دینے سے گریز کریں ۔ تھانوں میں آنے والے سائلین کے ساتھ اچھے سلوک سے پیش آئیں اور ان کے مسائل کے فوری حل کے لیے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ کیونکہ مظلوم کی دادرسی اور جان ومال کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے جبکہشرکاء میٹنگ سے ایس پی انویسٹی گیشن محمد عمران نے بھی خطاب کیا اور مقدمات کی تفتیش کو فوری اور میرٹ پر کرنے کی ہدایات جاری کیں۔