اہم خبریںپاکستانصحت و تعلیم

پنجاب حکومت نے کرونا کے بعد مزید سکولز بند کرنے کا فیصلہ کر لیا

Editor arshad Mahmood Ghumman

لاہور(ٹی این آئی ) وزیر تعلیم پنجاب  مراد راس کا کہنا ہےکہ اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں دو سے تین ہفتوں کے لیے ہوں گی۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد راس نے کہا کہ اساتذہ اور عملے کی ویکسی نیشن کا آغاز کردیا ہے، لاہور میں 16 ہزار ٹیچرز اور 4 ہزار نان ٹیچرز اسٹاف ہے جنہیں ویکسین لگائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ 7 جون کو اسکول کھولنے جا رہے ہیں اور جون سے قبل سب ٹیچرز کو ویکسین لگادی جائے گی، بچوں کا بہت نقصان ہوچکا،  گرمیوں کی چھٹیاں کم سے کم کریں گے جو دو سے تین ہفتوں کے لیے ہوں گی۔یاد رہے کہ اس سےقبل حکومت نے کرونا کے باعث سکولز بند کئے تھے مگر پرائیویٹ سکولز مالکان نے طلباء سے ہونے والی چھٹیوں کی بھی فیسیں وصول کیں ہیں اب جبکہ حکومت نے گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان تو کر دیا ہے مگر پرائیویٹ سکولز مالکان پر کوئی قانون نافذ نہ کرسکے عوام ایک طرف مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے جبکہ دوسری طرف طلباء کو پڑھائی کے بغیر فیسیں ادا کرنیپڑتی ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button