پاکستان
بلاول بھٹو زرداری گوجرانولہ جلسہ میں تاریخی خطاب کریں گے' قمر زمان کائرہ
لاہور(ٹی این آئی )پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری گوجرانولہ جلسہ میں تاریخی خطاب کریں گے،بلاول بھٹو زرداری کا لالہ موسی، گجرات اور وزیر آباد میں تاریخی استقبال ہوگا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری بہت بڑے جلوس کے ساتھ گوجرانولہ جلسہ گاہ پہنچیں گے
،گوجرانولہ کے عوام حکمرانوں کو گھر بھیجنے کیلئے تیار ہیں،گوجرانولہ کی انتظامیہ اور پولیس غیر قانونی احکامات ماننے سے انکار کر دے۔انہو ں نے کہا کہ عوام کا غم و غصہ دیکھ کر وزیراعظم اوران کے وزیروں ، مشیروں کی تکلیف بڑھنے لگی ہے،پی ڈی ایم کی تحریک عوام سے اس حکومت کو چھٹکارا دلا کر ہی دم لے گی۔