صحت و تعلیم

پنجاب حکومت نے سرکاری سکولوں کی مرمت اور تعمیر نو کے لیے فنڈز جاری کردیئے

لاہور (ٹی این آئی )پنجاب حکومت نے سرکاری سکولوں کی مرمت اور تعمیر نو کے لیے فنڈز جاری کردیے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب نے ضلعی ایجوکیشن اتھارٹیز کو 3 ارب 20 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے، لاہور سمیت صوبہ بھر میں اضافی کلاس رومز سمیت مِسنگ فسلیٹیز کیلیے بھی فنڈ جاری کیے گئے ہیں، لاہور کے سرکاری سکولوں میں سہولیات اور خستہ حال کلاس رومز کی تعمیر کے لیے 10 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں، جبکہ نئے کلاس رومز کی تعمیر کے لیے 58 لاکھ، خستہ حال عمارتوں کے لیے 3 کروڑ 52 لاکھ روپے اور سکولوں کی اپگریڈیشن کے لیے بھی تین کروڑ روپے سے زائد کے فنڈ جاری کیے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button