
لندن (ٹی این آئی)ن لیگ کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے الزام عائدکیا ہےکہ چیف جسٹس توشہ خانہ سے القادر ٹرسٹ تک کرپشن میں ملوث شخص کوبچانےکے لیے سرگرم ہیں۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس عمران خان کو بچانے میں لگے ہیں، وہ جانتے ہیں یہ بندہ کرپٹ ہے اور اس نے پاکستان کو تباہ کیا ہے، اپوزیشن میں سوائے دھرنوں اور احتجاجی مظاہروں کے سوا کچھ نہیں کیا، اقتدار میں آکر بھی اس نے کوئی کسر نہیں چھوڑی۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امریکا جا کر اس نےکہا کہ جیل میں نواز شریف کےکمرے سے پنکھا، اے سی سب کچھ اتروادوں گا، دھرنوں کے وقت کہتا تھا کہ نواز شریف کے گلے میں رسا ڈال کر گھسیٹ کر نکالوں گا، اس شخص کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان اپنے کیریئر کو داؤ پر لگا رہے ہیں۔
