شہر شہر سے
تحصیل ناظم سمبڑیال کے الیکشن لڑنے کا فیصلہ دوستوں کی مشاورت سے کیا، عمر عبداللہ گھمن
سمبڑیال(ٹی این آئی ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق ضلعی نائب صدر عمر عبداللہ گھمن نے کہا ہے کہ تحصیل ناظم سمبڑیال کے الیکشن لڑنے کا فیصلہ سوچ سمجھ کے دوستوں کی مشاورت سے کیا ہے ۔
یقین دلاتا ہوں کے سیاست کو عبادت سمجھ کے کروں گا ۔
عوام کی خواہشات پہ پورا اتروں گا ۔
بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے ۔
تھانہ کلچر کو ختم کریں گے ۔ نفرتوں کی بجاے محبتوں اور بھائی چارے کی فضاء قائم کریں گے ۔
تعلیم ، صحت ، صاف پینے کا پانی ، عوام دوست تھانہ کلچرل ، معاشرے میں برداشت کے کلچر کو فروغ دیں گے ۔
اپنے شب و روز عوامی فلاح کے لیے وقف کر دوں گا ۔