شوبز

خدا کی ذات کسی وقت بھی انسان کو ہدایت دے سکتی ہے ،بے مقصد گزارے وقت پر پچھتاوا ہے' رابی پیرزادہ

لاہور (ٹی این آئی)شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ خدا کی ذات کسی انسان کو کسی وقت بھی ہدایت دے سکتاہے ،مجھے دنیا میں گزارے ہوئے اپنے بے مقصد وقت پر پچھتاوا ہورہا ہے ،دوسرے لوگ کسی کی بھی ذات سے کسی حال میں خوش نہیں ہو سکتے اس لئے صرف رب کی ذات سے لو لگانی چاہیے ۔
ایک انٹر ویو میں رابی پیرزادہ نے کہا کہ شوبز سے مکمل کنارہ کشی اختیار کرلی ہے اور واضح اعلان کر چکی ہوں کہ اب صر ف ان پروگراموں میں حصہ لوں گی جن میں دین اسلام کے حوالے سے موضوع ہوگا ۔ اپنا رجحان مکمل طور پر دین کی طرف کرلیا ہے اور یہ ہدایت خدا کی طرف سے ملی ہے ۔جب سے اس ذات پاک کی جانب راغب ہوئی ہوں مجھے دنیا میں گزارے ہوئے اپنے بے مقصد وقت پر پچھتاوا ہوتا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button